Time 26 جون ، 2022
پاکستان

چیف الیکشن کمشنر نےتحفظات دورکرنےکیلئے متحدہ وفدکو ملاقات کی دعوت دیدی

چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم وفد سے رابطہ کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں، فوٹو: ٖفائل
چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم وفد سے رابطہ کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں، فوٹو: ٖفائل

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کو بلدیاتی انتخابات، ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر موجود تحفظات دورکرنے کے لیے ملاقات کی دعوت دے دی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کرکے بلدیاتی انتخابات، ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر موجود تحفظات دور کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔ 

سندھ میں جاری بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سندھ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہورہا اور کہیں کم تو کہیں زیادہ آبادیوں پر حلقے بنائےگئے ہیں۔

فروغ نسیم نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن کے کردار کے حوالے سے بھی بات کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اس معاملے پر خلاف جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

سابق وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ  شاید چیف الیکشن کمشنر تک یہ معاملہ صحیح طور پر نہیں پہنچایا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیوایم پاکستان کےوفد کو ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔  

مزید خبریں :