26 جون ، 2022
میرپورخاص میں بلدیاتی الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی کے ایم پی اےکے بیٹےکی خاتون پولنگ افسر سےتلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ہری رام کے بیٹےکرن کمار اپنے ساتھیوں سمیت نور شاہ کالونی میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پہنچے، اس موقع پر ان کی خاتون پریزائیڈنگ افسر سے تلخ کلامی ہوئی۔
کرن کمار کا کہنا تھا کہ آپ نے ہماری ایجنٹ کو کیوں نکالا؟ خاتون پولنگ افسر کا کہنا تھا کہ میں نےکسی ایجنٹ کو نہیں نکالا، آپ مجھےدھمکا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے خاتون پولنگ افسر سے تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کو خط لکھتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔