26 جون ، 2022
جنوبی چین میں ان دنوں سیلاب نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے جبکہ مزید بارشوں کی توقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے کئی شہروں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں اور سیلاب نے مکانات،کاریں اور فصلیں بہا دیں۔
شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہنان صوبے کے شہر یونگ زو (Yongzhou) میں کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے یونگ زو شہر میں قائم ایک مکان دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق تمام مکینوں کو پہلے ہی گھر سے نکال لیا گیا تھا اس وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔