کراچی:3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،ایک عوام کے تشدد سے ہلاک،2 گرفتار

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، ایک ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک ہوگیا جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق قصبہ کالونی ڈھائی نمبر کے قریب تین ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ مزاحمت کرنے پر ذیشان نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

واقعے کے وقت لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری گھروں سے باہر بیٹھے تھے،فائرنگ کی آواز سن کر شہری ڈاکوؤں کے پیچھے لگے اور تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس میں سے ایک ڈاکو اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق دوسرے ڈاکو کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ تیسرے ڈاکو کو پولیس نے پہنچ کر عوام سے چھڑایا اور تھانے منتقل کردیا۔ 

پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق اور زخمی ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :