دنیا
Time 27 جون ، 2022

جنوبی افریقا کے نائٹ کلب سے 21 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

مرنے والے نوجوانوں کی عمریں 13 سے 17 برس کے درمیان تھیں، مرنے والوں میں 9 لڑکیاں اور 12 لڑکے شامل ہیں: رپورٹ—فوٹو: اے پی
مرنے والے نوجوانوں کی عمریں 13 سے 17 برس کے درمیان تھیں، مرنے والوں میں 9 لڑکیاں اور 12 لڑکے شامل ہیں: رپورٹ—فوٹو: اے پی

جنوبی افریقی شہر  ایسٹ لندن کے ایک نائٹ کلب میں تقریباً 21 نوجوان پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات ہیں کہ مرنے والے نوجوانوں کی عمریں 13 سے 17 برس کے درمیان ہیں جس میں 9 لڑکیاں اور 12 لڑکے شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے کچھ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ  ہفتے کی رات اپنے ہائی اسکول کے امتحانات کے اختتام کا جشن منا رہے تھے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے ان کی موت نائٹ کلب میں ہونے والی بھگدڑ کی وجہ سے ہوئی ہو لیکن فی الحال موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے البتہ لاشوں پر کسی قسم کے زخم کا نشان نہیں دیکھا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ ایک ایسا سانحہ ہے جو معمہ بن گیا ہے اور اس نے اعلیٰ حکام سمیت ملک کے لوگوں کو جذباتی طور پر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔

مزید خبریں :