کھیل
Time 27 جون ، 2022

فواد عالم نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری رہےگا—فوٹو: جیو نیوز
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری رہےگا—فوٹو: جیو نیوز

قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے اسلام آباد میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پریکٹس میچ کھیلےگا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری رہےگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز گال میں 16 جولائی سے ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں :