دنیا
Time 28 جون ، 2022

ممبئی رہائشی عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہو گئی

حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کو 5-5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان۔ بھارتی میڈیا: تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کو 5-5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان۔ بھارتی میڈیا: تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی

بھارتی شہر ممبئی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے ہلاک ہونے افراد کی تعداد 19 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے کرلا نائیک سوسائٹی میں رہائشی عمارت کا ایک حصہ پیر کی شب اچانک گر گیا تھا۔ عمارت کا ملبہ ہٹانے سمیت دیگر امدادی کام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ اُدھے ٹھاکرے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کو 5-5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں :