بھارت میں ’ریڈیو پاکستان‘ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا

ٹوئٹر بھارت میں اظہار رائے کی آزادی اور اطلاعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریڈیو پاکستان ٹوئٹر تک رسائی فوری طور پر بحال کرے، ترجمان— فوٹو: فائل
ٹوئٹر بھارت میں اظہار رائے کی آزادی اور اطلاعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریڈیو پاکستان ٹوئٹر تک رسائی فوری طور پر بحال کرے، ترجمان— فوٹو: فائل

بھارت میں پاکستان کے سرکاری ریڈیو ’ریڈیو پاکستان‘ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی نشریاتی ادارے کا اکاؤنٹ بلاک کرنے کی بنیادی وجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے ترجمان چوہدری ضمیر اشرف نے کہا کہ ریڈیو پاکستان بین الاقوامی صحافتی اقدار پر سختی سے کاربند ہے اور اس نے اپنی خبروں میں ہمیشہ حقائق اور مقصدیت کو مدنظر رکھا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر زور دیا کہ وہ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی اور اطلاعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریڈیو پاکستان ٹوئٹر تک رسائی فوری طور پر بحال کرے۔

مزید خبریں :