دنیا
Time 29 جون ، 2022

امریکا نے پاکستان،چین سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا

امریکا نے پاکستان، چین، روس، ازبکستان،سنگا پور سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔—فوٹو:فائل
امریکا نے پاکستان، چین، روس، ازبکستان،سنگا پور سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔—فوٹو:فائل

امریکا نے پاکستان، چین، روس، ازبکستان،سنگا پور سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے گزشتہ روز  چین برطانیہ، متحدہ عرب، سنگاپور،ازبکستان، پاکستان، ویتنام اور دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ان ممالک کی کمپنیوں پر روسی فوج اور روسی دفاعی صنعت کو مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا فیصلہ دنیا بھر کے اداروں اور افراد کو ایک طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ اگر وہ روس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو امریکا ان سے رابطہ منقطع کر دے گا۔

امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ 24 فروری کے حملے سے قبل ان کمپنیوں نے روسی اداروں کو اشیاء فراہم کی تھیں۔

مزید خبریں :