جان چھوڑیں ! بڑھتی لوڈ شیڈنگ اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر یاسر کا ردعمل

انسٹاگرام اسٹوری پر یاسر حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ کا بیان شیئر کیا/فائل فوٹو
انسٹاگرام اسٹوری پر یاسر حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ کا بیان شیئر کیا/فائل فوٹو

اداکار یاسر حسین  بھی وزیراعظم شہباز شریف کے جولائی میں لوڈشیڈنگ سمیت وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کے اعلان پر طیش میں آگئے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر یاسر حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف اور  وزیر خزانہ کا بیان شیئر کیا۔

جان چھوڑیں ! بڑھتی لوڈ شیڈنگ اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے  پر یاسر کا ردعمل

 جس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی جب کہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا تھا یکم جولائی سے پیٹرول مزید مہنگا ہوا ۔

اس اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ اگست میں آزادی بھی دے دیں ہم کو، جان چھوڑیں۔


مزید خبریں :