Time 29 جون ، 2022
پاکستان

رواں مالی سال پاکستان نے کتنا قرضہ حاصل کیا؟ رپورٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نےرواں مالی سال 11 ماہ میں13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد قرضہ لیا، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں14 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضےکا تخمینہ تھا،مئی میں پاکستان نے 50  کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا بیرونی قرضہ  حاصل کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں مالی سال مئی میں کمرشل بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا، بیرونی قرضوں میں4 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد کےکثیرالجہتی قرضے لیے گئے۔

 وزارت اقتصادی امور کے مطابق غیرملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا گیا، 11 ماہ میں 59 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے زائد کے دو طرفہ قرضے لیےگئے، بانڈز  کے اجراء سے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کیا گیا اور  سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مد میں حاصل کیے گئے۔

مزید خبریں :