Geo News
Geo News

Time 30 جون ، 2022
پاکستان

سرگودھا: گھر سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد

کسی سےدشمنی نہیں، بچے کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر شاپنگ کے لیے گئے تھے، رات کو گھر واپس آئے تو بچےکی موت کا معلوم ہوا: اہلخانہ/ فائل فوٹو
کسی سےدشمنی نہیں، بچے کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر شاپنگ کے لیے گئے تھے، رات کو گھر واپس آئے تو بچےکی موت کا معلوم ہوا: اہلخانہ/ فائل فوٹو

سرگودھا: جوہر کالونی میں ایک مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ محمد رحمان کی چارپائی سے لٹکی اور گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بیان دیا کہ ان کی کسی سےدشمنی نہیں، بچے کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر شاپنگ کے لیے گئے تھے، رات کو گھر واپس آئے تو بچےکی موت کا معلوم ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور  پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔