دنیا
Time 29 جون ، 2022

برطانوی مسلمان حج کیلئے 11 ماہ پیدل سفرکرکے انگلینڈ سےمکہ پہنچ گیا

10 ماہ اور 26 دن قبل برطانیہ سے مکہ کے لیے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا: آدم محمد/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 10 ماہ اور 26 دن قبل برطانیہ سے مکہ کے لیے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا: آدم محمد/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

59 سالہ برطانوی مسلمان آدم محمد 11 ماہ سفر کے بعد انگلینڈ سے مکہ حج کے لیے پہنچ گئے۔

آدم کے مکہ پہنچنے پر ایک بڑے مجمع نے ان کا استقبال کیا جس پر آدم نے استقبال کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آدم کا کہنا تھا کہ انھوں نے 10 ماہ اور 26 دن قبل برطانیہ سے مکہ کے لیے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ 9 ملکوں کا سفر کرتے ہوئے اب رواں برس حج  کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچے ہیں۔

آدم کے مطابق انھوں نے مکہ پہنچنےکے لیے سخت موسم سمیت ہر مشکل اور پریشانی کو برداشت کیا اور 6500 کلو میٹرکا سفر طےکیا کیوں کہ حج ان کی اولین خواہشات میں سے ایک ہے۔

مزید خبریں :