پاکستان
29 جون ، 2022

ملک میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہو رہا ہے جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں— فوٹو: فائل
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہو رہا ہے جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں— فوٹو: فائل

کراچی: ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کردیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم ذوالحجہ سن 1443 ہجری  یکم جولائی اور عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو  ہوگی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی اور  زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان، محکمہ موسمیات اور  دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM