دنیا
Time 29 جون ، 2022

بھارت: مہاراشٹر اکی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام بدل دیے

بھارتی ریاست مہاراشٹر اکی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام بدل دیے۔—فوٹو:فائل
بھارتی ریاست مہاراشٹر اکی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام بدل دیے۔—فوٹو:فائل

بھارتی ریاست مہاراشٹر اکی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام بدل دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر اکی ریاستی کابینہ نے بدھ کو 2شہروں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اورنگ آباد شہرکا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر اور عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کر کے دھارا شیو رکھاجائے گا۔

اس کے علاوہ، ناوی ممبئی ائیرپورٹ کا نام بدل کر ڈی بی پاٹل ائیرپورٹ  کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلے آج مہاراشٹرا کی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شیوسینا حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب اسے سنگین سیاسی بحران کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :