ومبلڈن چیمپئن شپ میں اعصام الحق کا فاتحانہ آغاز

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ومبلڈن چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز کا پہلا میچ جیت لیا۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن میں اعصام الحق کے پارٹنر قازقستان کے ایلکزینڈر نیڈویوسوو ہیں۔

مینز ڈبلز کے پہلے میچ میں پاک قازق جوڑی کا مقابلہ امریکا کے مارکوس گیرون اور آسٹریلیا کے جیمز ڈکورتھ کی جوڑی سے تھا ۔

2گھنٹے 25 منٹ تک جاری رہنے والا میچ اعصام اور نیڈویوسوو نے 4 سیٹس میں جیتا ۔ ان کی جیت کا اسکور 3-6،6-7 ، 1-6 اور 2-6 رہا۔

مقابلے کے دوسرے سیٹ کے سوا پورے کھیل میں اعصام اور نیڈویوسوو حریف پر چھائے رہے اور یوں انہوں نے میچ جیت کر راؤنڈ آف 32 میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

مزید خبریں :