آصف زرداری نے لاہور میں 2 کوٹھیاں خرید لیں

سابق صدر یہ بنگلہ گرا کر ذاتی گھر تعمیر کریں گے، یہ جگہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب شاہراہ امام حسین پر شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے واقع ہے/ فائل فوٹو
سابق صدر یہ بنگلہ گرا کر ذاتی گھر تعمیر کریں گے، یہ جگہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب شاہراہ امام حسین پر شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے واقع ہے/ فائل فوٹو

لاہور:  پیپلز  پارٹی پارلیمینٹیرین کے صدر آصف زرداری  اسلام آباد  پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اسلام آباد کے  بعد  لاہور کا دورہ کریں گے اورپنجاب میں سیاسی بحران کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

 دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ آصف زرداری نے گلبرگ  لاہور میں 14کنال کی 2 کوٹھیاں خرید لی ہیں جب کہ  6 کنال کے ایک اور بنگلے کی خریداری کے لیے  بھی بات چیت جاری ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سابق صدر  یہ بنگلہ  گرا کر  ذاتی گھر تعمیر کریں گے، یہ جگہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب شاہراہ امام حسین پر شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے واقع ہے۔

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن جانے میں دشواری کا سامنا تھا اس لیے آصف زرداری گلبرگ میں گھر بنا رہے ہیں  جس کے بعد بلاول ہاؤس کو فارم ہاؤس میں تبدیل کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمٰن چن نے کہا ہے کہ گلبرگ میں گھر بننے کے بعد کارکنوں کو ملاقاتوں میں آسانی ہوگی۔

نوٹ : یہ خبر روزنامہ جنگ میں 30 جون 2022 کو شائع ہوئی۔

مزید خبریں :