21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر 'عبداللہ خٹک' ٹریفک حادثے میں جاں بحق

یوٹیوبر کے اچانک انتقال کی خبر ان کی بہن آمنہ خٹک نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی—فوٹو: انسٹاگرام
یوٹیوبر کے اچانک انتقال کی خبر ان کی بہن آمنہ خٹک نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار عبداللّٰہ خٹک کراچی میں موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

عبداللہ خٹک کی موٹرسائیکل کو 28 جون کی شب حادثہ پیش آیا جس میں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یوٹیوبر کے اچانک انتقال کی خبر ان کی بہن آمنہ خٹک نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

انہوں نے لکھا کہ میرا چھوٹا بھائی عبداللہ جو ایم بی بی ایس کے تیسرے سال میں زیرِ تعلیم تھا، کراچی میں ٹریفک حادثے میں انتقال کرگیا۔

اسکرین شاٹ/آمنہ خٹک
اسکرین شاٹ/آمنہ خٹک

انہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی۔

جب کہ گزشتہ روز پشاور میں عبداللہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

یوٹیوبر کے یوں اچانک انتقال کی خبر سن کر مداح شدید غم میں مبتلا ہیں اور ٹوئٹر پر ’عبداللّٰہ خٹک‘ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ عبداللہ سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز بنانے کی وجہ سے خاصے مشہور تھے اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار ہے، ان کی ویڈیوز میں صحت ، تعلیم اور لائف اسٹائل کی ویڈیوز شامل ہوا کرتی تھیں۔

مزید خبریں :