پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

پاکستان: کورونا کی شرح 4 فیصد کے قریب پہنچ گئی

ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے694 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے/ فائل فوٹو
ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے694 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے/ فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا  ہے۔

قومی ادارہ برائےصحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے694 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ  صحت کا بتانا ہےکہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 3.93 فیصد رہی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کورونا میں مبتلا ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :