پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

بلوچستان: کورونا میں اضافہ، شرح 2.4 فیصد ہوگئی

گزشتہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ میں کورونا کی شرح 2.9 فیصد ریکارڈ کی گئی: محکمہ صحت/ فائل فوٹو
گزشتہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ میں کورونا کی شرح 2.9 فیصد ریکارڈ کی گئی: محکمہ صحت/ فائل فوٹو

بلوچستان میں بھی کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7  مثبت کیسز سامنے آئے جس کے بعد  صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 2.4 رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں کوئٹہ میں کورونا کی شرح 2.9  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ صوبے کے کسی بھی اسپتال میں کورونا کا کوئی مریض داخل نہیں ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 378 ہے۔

مزید خبریں :