پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کے کم ذخائر کی خبروں کی تردید کردی

ملک میں اس وقت 2 ملین ٹن چینی کے فاضل ذخائر موجود ہیں: ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو
ملک میں اس وقت 2 ملین ٹن چینی کے فاضل ذخائر موجود ہیں: ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے منسٹری آف کامرس کے سرپلس چینی کےکم ذخائر کے حوالے سے بیان کی تردید کردی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سرپلس چینی کے ذخائر کے حوالے سے کامرس منسٹری کے اعداد و شمارحقائق سے منافی ہیں، ملک میں اس وقت 2 ملین ٹن چینی کے فاضل ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق سرپلس چینی کی برآمد میں تاخیر سے  پاکستان کو 2017  والی صورتحال میں دھکیلاجارہا ہے، اگر حکومت نےاکتوبرکے بعد چینی کی برآمدکا فیصلہ کیا تو یہ شوگر انڈسٹری کیلئے سود مندثابت نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :