پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز

پیپلز بس سروس کا دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک ہوگا/ فائل فوٹو
پیپلز بس سروس کا دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک ہوگا/ فائل فوٹو 

کراچی میں شہریوں کی سہولت کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے شروع کی جانے والی پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز ہوگیا۔

پیپلز بس  سروس کا دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک ہوگا جب کہ دوسرے روٹ میں بس ناگن چورنگی، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، نیپا، جوہرموڑ، ڈرگ روڈ، شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی سے گزرے گی۔

اس سے قبل پہلے مرحلے میں بس روٹ ون کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں بسیں ماڈل کالونی سے شاہراہ فیصل، کینٹ اسٹیشن سے ہوتی ہوئی آرام باغ تک جارہی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق انٹرا سٹی کے لیے یوپی موڑ نارتھ کراچی میں بس ڈپو قائم کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت کراچی کے 6 مختلف روٹس پر 200  سے زائد بسیں چلائی جائیں گی۔

مزید خبریں :