پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں: وزیراعظم

سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا، لوڈشیڈنگ پرقابوپانا ہماری ذمہ داری ہے: شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو/ فائل فوٹو
سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا، لوڈشیڈنگ پرقابوپانا ہماری ذمہ داری ہے: شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہےکہ لوڈشیڈنگ پر قابوپانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لیے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں۔

لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اورگیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، سابق حکومت نے سستی گیس خریدنے کا موقع گنوادیا اور ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا جب کہ قطرکے ساتھ کیے گئے معاہدے پرسابق حکومت نے الزامات لگائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا، لوڈشیڈنگ پر قابوپانا ہماری ذمہ داری ہے، عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور حالات پرقابوپالیں گے۔

مزید خبریں :