پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

گذشتہ مالی سال میں پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد بڑھی: ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے جون 2022 میں بھی مہنگائی 6 فیصد بڑھی— فوٹو: فائل
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے جون 2022 میں بھی مہنگائی 6 فیصد بڑھی— فوٹو: فائل

پاکستان میں مالی سال21-2020 کے مقابلے گذشتہ مالی سال مہنگائی میں 12 فیصد اضافہ جبکہ جون 2021 کے مقابلے جون 2022 میں مہنگائی21 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے جون 2022 میں بھی مہنگائی 6 فیصد بڑھی، اس دوران مئی کے مقابلے جون میں سب سے زیادہ اضافہ بجلی قیمت میں 52 فیصد ہوا۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال ٹرانسپورٹ سیکٹر  یا کرایوں کی مد میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔

کھانے  پینے کی اشیاء کی قیمتیں 30 فیصد بڑھیں، ماہانہ بنیادوں پر مئی کے مقابلے جون 2022 میں بجلی کی قیمت میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :