دنیا
Time 01 جولائی ، 2022

بھارت میں سونے کی درآمد پر عائد ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا

درآمد پرڈیوٹی میں حالیہ اضافہ انڈین روپے پردباؤ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے: خبر ایجنسی— فوٹو: فائل
درآمد پرڈیوٹی میں حالیہ اضافہ انڈین روپے پردباؤ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے: خبر ایجنسی— فوٹو: فائل

بھارتی حکومت نے سونے کی درآمدات پر عائد ڈیوٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے سونے کی درآمدات پر عائد ڈیوٹی 7.5 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کردی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں سونے کی زیادہ تر مانگ درآمدات کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔

سونے کی درآمد پر ڈیوٹی میں حالیہ اضافہ انڈین روپے پر دباؤ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :