دنیا
Time 01 جولائی ، 2022

بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

لینڈ سلائڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے— تصویر بشکریہ ژی نیوز
لینڈ سلائڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے— تصویر بشکریہ ژی نیوز

بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

گذشتہ روز ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں اب تک 25 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے جبکہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیش کے سلہٹ ریجن میں تباہ کن سیلاب کے باعث 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

مئی سے شروع ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 92 افراد جان سے جا چکے ہیں جبکہ سلہٹ ریجن کا 80 فیصد حصہ زیر آب ہے۔

مزید خبریں :