پاکستان
Time 02 جولائی ، 2022

کراچی: گارڈن سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ملزم کاشف نے 30 مئی 2022 کو کے ایم سی کے انسپکٹر محمد علی کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا: ترجمان رینجرز/ فائل فوٹو
ملزم کاشف نے 30 مئی 2022 کو کے ایم سی کے انسپکٹر محمد علی کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا: ترجمان رینجرز/ فائل فوٹو

کراچی: پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار ملزم کاشف نے 30 مئی 2022 کو کے ایم سی کے انسپکٹر محمد علی کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا،قتل کی واردات اینٹی انکروچمنٹ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے آفس میں کی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزم کاشف کے ساتھی محمد شاکر عرف ڈھیلا کو 12جون کو گرفتارکیا جا چکا ہے جب کہ ملزم کاشف کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

مزید خبریں :