Time 02 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بارش سے قبل آندھی کا امکان ہے اور اس دوران 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
بارش سے قبل آندھی کا امکان ہے اور اس دوران 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل آج شام یا رات سےشروع ہوسکتا ہے جس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ 3  اور 4 جولائی کو شہر میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بارش سے  قبل آندھی کا  امکان ہے اور اس دوران 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جولائی دوران مون سون سسٹم ملک پر اثر انداز ہوگا۔

مزید خبریں :