02 جولائی ، 2022
رحیم یار خان میں موٹروے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رحیم یار خان میں موٹر وے فائیوپر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار وین ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ وین کراچی سے لاہور جارہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔