کھیل
Time 02 جولائی ، 2022

انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا

بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے—فوٹو فائل
بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے—فوٹو فائل

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا۔

بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے، ان رنز میں 6 رنز ایکسٹرا کے تھے جب کہ 29 رنز جسپریت بمرا نے اسکور کیے۔

بمرا نے براڈ کی گیندوں پر 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، اس اوور میں ایک چھکا نو بال پر لگا جب کہ براڈ نے 5 وائیڈ کے رنز بھی دیے۔

جسپریت بمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔

اس سے قبل برائن لارا، جارج بیلی اور کیشوو مہاراج نے ایک اوور میں 28،28 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :