Time 02 جولائی ، 2022
پاکستان

جج کی گاڑی کو نامناسب طریقے سے اوور ٹیک کرنے پر جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار اور چار ڈرائیورزکو وضاحت کانوٹس غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا— فوٹو: فائل
اسلام آبادہائیکورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار اور چار ڈرائیورزکو وضاحت کانوٹس غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی گاڑی کو نامناسب طریقے سے اوور ٹیک کرنے پر جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار اور  چار ڈرائیورزکو وضاحت کانوٹس غلط فہمی کا نتیجہ قرار  دے دیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن کی جانب سے نیا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار اور  ڈرائیورز کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں، 29 جون کا وضاحت دینے کا لیٹر غلط فہمی کے باعث جاری ہوا  تھا جسے واپس لیا جاتا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ معزز جج کی گاڑی کو غلط انداز میں اوورٹیک کیا گیا تھا۔ اس معاملے پر ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اور چار ڈرائیورز کو وضاحت دینےکی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ واقعہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی خوش دامن کے جنازے سے واپسی پر پیش آیا تھا۔

مزید خبریں :