پاکستان
Time 03 جولائی ، 2022

راولپنڈی سےکوئٹہ جانیوالی بس کھائی میں جاگری، 20 افراد جاں بحق، 11 زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافرکوچ کے حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع شیرانی کےعلاقے دانہ سرکےقریب پیش آیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کا کہنا ہےکہ حادثہ خیبرپختونخوا کی حدود میں پیش آیا۔

اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کے مطابق کوچ راولپنڈی سےکوئٹہ جارہی تھی کہ  خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ لاشوں اور  زخمیوں کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے راولپنڈی سےکوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر  رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو فوری اوربہترین طبی امداد پہنچانےکی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :