بجلی کی لوڈشیڈنگ کیسے ختم ہوگی؟ فیصل قریشی نے حکومت کو بتادیا

اگر حکومتی عہدیدار اس پر غور کریں تو ملکی حالات بہت بہتر ہوسکتے ہیں: فیصل قریشی—فوٹو فائل
اگر حکومتی عہدیدار اس پر غور کریں تو ملکی حالات بہت بہتر ہوسکتے ہیں: فیصل قریشی—فوٹو فائل

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے حکومت کو ملک میں ہمیشہ کے لیے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا طریقہ بتادیا۔

فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دوست کی جانب سے بتائی گئی تجویز کے بارے میں بتایا۔

اداکار نےکہا کہ تجویز یہ ہےکہ اگر ہرگھرکو 5 سے 10 کلو واٹ کا سولر سسٹم قسطوں پر لگوادیا جائے اور اس کا دورانیہ 5 سال میں مکمل ہو تو ہرگھر میں سولر سسٹم لگ جائےگا اور ملک میں لوڈ شیڈنگ جیسے مسئلےکا خاتمہ ہو جائےگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ اس طرح تیل سے چلنے والے 50 بجلی گھر فوراً بند ہوجائیں گے جس سے اربوں روپے کی امپورٹ کا بل ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا اور معیشت بہتر ہو جائے گی۔

 اسٹوری میں فیصل قریشی نے مزید کہا کہ اگر حکومتی عہدیدار اس پر غور کریں تو ملکی حالات بہت بہتر ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :