Time 03 جولائی ، 2022
پاکستان

سندھ میں 9 بجےکاروباری مراکز بندکرنےکا حکم 11 جولائی تک معطل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کاروباری اوقات کار  پر پابندیوں کا حکم نامہ وقتی طور  پر معطل کردیا گیا۔

 محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق یہ فیصلہ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ پابندیوں کانوٹیفکیشن11جولائی کو ایک بار پھر نافذ العمل ہوگا۔

خیال رہےکہ سندھ حکومت نے توانائی بحران پرقابو پانےکے لیے 9 بجےکاروباری مراکز بند کرنےکا حکم  دیا تھا۔

دوسری جانب عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانوں کی بندش کے احکامات معطل کرنےکا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :