پاکستان
Time 03 جولائی ، 2022

’رد عمل تو سوشل میڈیا پر آ گیا ہے‘: شہباز گل کی بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو پر گفتگو

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر شہباز گل نے کہا کہ وہ اس پر کوئی رد عمل نہیں دے رہے— فوٹو: فائل
بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر شہباز گل نے کہا کہ وہ اس پر کوئی رد عمل نہیں دے رہے— فوٹو: فائل

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر شہباز گل نے کہا کہ وہ اس پر کوئی رد عمل نہیں دے رہے اس پر رد عمل تو سوشل میڈیا پر آ گیا ہے۔

فرح گوگی کے پلاٹ اسکینڈل کے حوالے سے شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے جو پلاٹ حاصل کیا اُسے 80 کروڑ کا کہا جا رہا ہے جب کہ وہ سستا پلاٹ ہے اور اس کی قیمت 75 سے 85 لاکھ روپے ایکڑ ہے۔

آڈیو لیک میں کیا تھا؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

اس مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ہی غداری کا بیانیہ بنانے کی ہدایت کی۔ بشریٰ بی بی نے یہ بھی ہدایت کی کہ فرح گوگی کیس غداری کے بیانیے میں گڈمڈ کر دیا جائے۔

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی ، ارسلان خالد کو ہدایات جاری کرتی سنی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں ان کے خلاف کیسی مہم چلائی جائے۔ بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو غدار کہا جائے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ فرح کے خلاف بھی بہت گند ڈالا جائے گا، فرح کے خلاف باتوں پر بھی غداری کے ٹرینڈ چلانے ہیں ۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما کہتے رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جب کہ ذرائع بتاتے تھے کہ عثمان بزدار اور وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کے انتخاب کے پیچھے بھی بشریٰ بی بی کا ہاتھ تھا۔

جہانگیر ترین اور ذلفی بخاری کو ہٹانے کے پیچھے بھی بشریٰ بی بی کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :