دنیا
Time 04 جولائی ، 2022

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک،متعدد زخمی

فوٹو:رائٹرز
فوٹو:رائٹرز

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی سہ پہر کو  اٹلی میں موجود یورپ کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے اٹالین ایلپس میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہیلی کاپٹر اور درجنوں ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجے گئے۔

مقامی ایمرجنسی سروس کے مطابق  تودہ گرنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی، تاہم خیال کیا جارہا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ حادثے کا سبب ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب حادثے کے وقت پہاڑ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی مکمل تعداد ابھی معلم نہیں ہوسکی تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے  شاید 15 افراد لاپتہ ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں :