پاکستان
04 جولائی ، 2022

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

سندھ میں گزشتہ روز 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور صوبے میں مثبت کی شرح 10.53 فیصد رہی/ فائل فوٹو
سندھ میں گزشتہ روز 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور صوبے میں مثبت کی شرح 10.53 فیصد رہی/ فائل فوٹو

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سندھ میں گزشتہ روز 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور صوبے میں  مثبت کیسز کی شرح 10.53 فیصد رہی۔

این سی او سی کا بتانا ہےکہ کراچی میں گزشتہ روز کورونا کے 456 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 20.61 فیصد رہی جب کہ حیدرآباد میں شرح 0.83 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں میں بھی کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

لاہور میں گزشتہ روزکورونا مثبت کیسزکی شرح 3.29 فیصد رہی، فیصل آباد میں 1.52، کوئٹہ میں 2.71، مردان 2.21، اسلام آباد 3.48 اور  راولپنڈی 0.75 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ پشاور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 4.51 فیصد رہی جب کہ میرپور آزاد کشمیرمیں شرح 2.44 فیصد رہی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM