کھیل
Time 04 جولائی ، 2022

حسن علی کی اہلیہ نے پاکستان کے 'دو پسندیدہ' کرکٹرز کے نام بتادیے

کرکٹر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے کی سوالات پوچھے/ فوٹو سوشل میڈیا
کرکٹر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے کی سوالات پوچھے/ فوٹو سوشل میڈیا

فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے قومی ٹیم کے دو پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتائے ہیں۔

حسن علی نے 2 جولائی کو اپنی 28 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر سامعہ آرزو نے سالگرہ کے لیے حسن علی کی تصاویر والا خصوصی کیک تیار کروایا۔

تقریب کے بعد کرکٹر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے کئی سوالات پوچھے۔

ان ہی سوالوں میں سے ایک سوال پوچھا گیا کہ 'حسن علی کے علاوہ سامعہ کا پاکستان کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کون سا ہے؟'

اسکرین شاٹ/سامعہ
اسکرین شاٹ/سامعہ

جواب میں کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ 'کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان پسندیدہ کرکٹرز ہیں'۔

اس کے علاوہ ایک صارف نے یہ سوال بھی کیا کہ 'شاداب خان کی شادی کب ہوگی؟'

سامعہ نے جواب میں شاداب کو مینشن کیا اور لکھا کہ 'اگلے ماہ'، شاداب نے اسٹوری اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ 'اللہ کرے ہوجائے، لیکن ہو کہاں رہی ہے یہ مجھے بھی بتاؤ'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ