پاکستان
Time 04 جولائی ، 2022

آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر ہونےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مفتاح اسماعیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر کیے جانےکی خبروں کی تردیدکردی۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر کیے جانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بعض ٹوئٹس اورخبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام اینٹی کرپشن قانون کی وجہ سے مؤخرکیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر چل رہا ہے۔

مزید خبریں :