پاکستان
Time 05 جولائی ، 2022

کراچی میں آج شام یا رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 27.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 27.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ  موسمیات نے شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر  کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے بیشتر حصے میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے لہٰذا آج شام یا رات گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد  ہے۔

محکمہ  موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ اورکم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز کی بارش

کراچی میں گزشتہ روز مون سون کے پہلے اسپیل کی بارش  ہوئی جس میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 27.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ گلشن معمار میں 24.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گلشن حدید میں 16، نارتھ کراچی 12.8، قائد آباد 11.5، سعدی ٹاؤن 5.7، جناح ٹرمینل 4.2، فیصل اور مسرور بیس پر 4  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ  پر3.8، اولڈ ائیرپورٹ پر 3 جب کہ اورنگی ٹاؤن میں سب سے کم 2.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :