06 جولائی ، 2022
بے باک انداز اور بولڈ لباس پہننے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی موت کی خبریں زیرِ گردش ہیں جن پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
عرفی جاوید کو ان کے لباس کے باعث اکثر ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ اب ان سے نفرت کرنے والے افراد نے ان کی موت کی خبریں پھیلادیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے انسٹاگرام پر ماضی کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے صارفین نے یہ قدم اٹھایا اور اداکارہ کی تصویر میں ترمیم کرکے ان کے گلے میں پھندا بنایا اور بتایا کہ انہوں نے خودکشی کرلی۔
تاہم عرفی جاوید سے متعلق جھوٹی خبریں انسٹاگرام پر پھیلیں تو اداکارہ کو اپنے اکاؤنٹ سے وضاحت دینا پڑی۔
انہوں نے اسٹوری پر وائرل تصاویر شیئر کیں اور خودکشی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور لکھا کہ اس دنیا میں ہو کیا رہا ہے؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے بتایا کہ مجھے پہلےجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں اور اب خودکشی کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، بولڈ لباس پہننے پر مجھے ریپ کی بھی دھمکیاں دی گئیں۔