Time 06 جولائی ، 2022
دنیا

نائیجریا کی جیل پر شدت پسند تنظیم کا حملہ، 600 قیدی فرار

جیل سے فرار ہونے والے بیشتر قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے: جیل حکام — تصویر بشکریہ بی بی سی
جیل سے فرار ہونے والے بیشتر قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے: جیل حکام — تصویر بشکریہ بی بی سی

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کی جیل پر شدت پسندوں کے حملے میں 600 قیدی فرار ہو گئے۔

نائیجیرین وزارت داخلہ کے مطابق مشتبہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے دارالحکومت کی جیل پر کیے گئے حملے کے بعد 600 کے قریب قیدی فرار ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیل سے فرار ہونے والے 600 قیدیوں میں سے 300 قیدیوں نے رضاکارانہ طور  پر دوبارہ گرفتاری دے دی ہے۔

جیل حکام کا دعویٰ ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے بیشتر  قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے، شدت پسند تنظیم نے جیل پر گذشتہ رات حملہ کیا تھا۔

حکام کے مطابق سکیورٹی اداروں نے جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، واقعے میں سول ڈیفنس کے ایک افسر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مسلح گروہوں کی جانب سے نائیجیریا کے مختلف جیلوں پر کیے گئے حملوں میں 2020 سے اب تک 5 ہزار سے زائد قیدیوں کو آزاد کروایا جاچکا ہے۔ 

مزید خبریں :