ایلون مسک کروڑوں ڈالرز کس نئے طیارے کو خریدنے پر خرچ کررہے ہیں؟

ایلون مسک ایک نیا طیارہ خرید رہے ہیں / رائٹرز فوٹو
ایلون مسک ایک نیا طیارہ خرید رہے ہیں / رائٹرز فوٹو

ممکنہ کساد بازاری کے خیال نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے پر مجبور کر دیا ہے مگر اپنے لیے وہ کروڑوں ڈالرز کا نیا طیارہ ضرور خرید رہے ہیں۔

گلف اسٹریم جی 700 طیارے کی کم از کم قیمت 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اگلے سال کے شروع تک اس نئے طیارے کے مالک بن جائیں گے۔

گلف اسٹریم جی 700 / فوٹو بشکریہ گلف اسٹریم
گلف اسٹریم جی 700 / فوٹو بشکریہ گلف اسٹریم 

یہ طیارہ 2015 کے گلف اسٹریم جی 650 کی جگہ لے گا جو حالیہ مہینوں میں ایک ٹوئٹراکاؤنٹ کی ٹریکنگ کی وجہ سے مشہور ہوا۔

یہ نیا طیارہ لگ بھگ 57 فٹ لمبا ہے اور ری فیول کے بغیر 7500 ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔

طیارے کے اندر 5 رہائشی حصے موجود ہیں جبکہ ایک کھانے کا کمرہ ہے، مجموعی طور پر کسی فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات اس میں دستیاب ہیں۔

یہ طیارہ 1100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے / فوٹو بشکریہ گلف اسٹریم
یہ طیارہ 1100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے / فوٹو بشکریہ گلف اسٹریم

طیارے میں 2 رولز رائس پرل جیٹ انجن موجود ہیں جو 1100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

اس رفتار سے ایلون مسک نیویارک سے ٹوکیو کا سفر 12 گھنٹے میں طے کر سکتے ہیں۔

اس کا اپنا وائی فائی سسٹم ہے / فوٹو بشکریہ گلف اسٹریم
اس کا اپنا وائی فائی سسٹم ہے / فوٹو بشکریہ گلف اسٹریم

طیارے میں circadian لائٹ سسٹم موجود ہے جو سورج طلوع ہونے اور غروب ہونے جیسی روشنی بناسکتا ہے۔

اس طیارے کا اپنا وائی فائی سسٹم ہے تاکہ مسافروں کو اپنے کام کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

مزید خبریں :