Time 06 جولائی ، 2022
پاکستان

فواد چوہدری کا مریم اورنگزیب پر سگریٹ انڈسٹری کو فائدہ پہنچانے کا الزام

مریم اورنگزیب کے شوہر سگریٹ انڈسٹری کے نمائندہ ہیں، وفاقی وزیر کے کہنے پر انڈسٹری کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ملی: رہنما تحریک انصاف— فوٹو: فائل
مریم اورنگزیب کے شوہر سگریٹ انڈسٹری کے نمائندہ ہیں، وفاقی وزیر کے کہنے پر انڈسٹری کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ملی: رہنما تحریک انصاف— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ن لیگ کی رہنما اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر سگریٹ انڈسٹری کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگادیا۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر سگریٹ انڈسٹری کے نمائندہ ہیں، وفاقی وزیر کے کہنے پر انڈسٹری کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ملی، تین مہینوں کے اندر بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آرہےہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف سولر اسکینڈل کی تحقیقات ہونی چاہئیں،حکومت پے درپے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہی ہوجائے۔

فواد چوہدری کے الزام پر اب تک مریم اورنگزیب کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

علاوہ ازیں رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ تو  وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کرآئیں، پارلیمان میں کوئی اپوزیشن نہیں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پارلیمنٹ سے باہر ہے۔

مزید خبریں :