07 جولائی ، 2022
کبیر والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 اغواکار ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان ایک شخص کو گاڑی میں اغوا کر کے لے جا رہے تھے کہ تھانہ سرائے سدھو کے علاقے پل باگڑ کے قریب پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 3 اغوا کار ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا ملازم زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔