07 جولائی ، 2022
اداکار علی انصاری کراچی میں بارشوں کے بعد شارع فیصل کی بری حالت دیکھ کر سیخ پا ہوگئے۔
کراچی میں 5 جولائی سے شروع ہونے والا مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اسی حوالے سے علی انصاری نے سوشل میڈیا کے ایک پیج پر جاری ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں لال کوٹھی شارع فیصل کا منظر دکھایا گیا اور سڑک پانی میں ڈوبی ہوئی تھی۔
اداکار نے لکھا کہ 'شہر کے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے کیا کبھی بہتری کے آثار نظر آئیں گے؟'
علی انصاری نے اپنی پوسٹ میں برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ 'ہر سال ان ہی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، مایوس ہوں لیکن حیرانی بالکل نہیں ہے'۔