پاکستان
Time 07 جولائی ، 2022

بشریٰ اقبال نے اب کس موقع پر عامر لیاقت کی تصویر شیئر کی؟

انسٹاگرام پر بشریٰ اقبال نے بیٹے احمد عامر کی سالگرہ پر ایک کولاج شیئر کیا/ فائل فوٹو
انسٹاگرام پر بشریٰ اقبال نے بیٹے احمد عامر کی سالگرہ پر ایک کولاج شیئر کیا/ فائل فوٹو

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے بیٹے احمد عامر کی سالگرہ کے موقع پر سابق شوہر  کی تصویر شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر بشریٰ اقبال نے بیٹے احمد عامر کی سالگرہ پر ایک کولاج شیئر کیا جس میں دائیں جانب بشریٰ کو اور بائیں جانب عامر لیاقت کو بیٹے کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ مرکز میں احمد کی بچپن کی تصویر نمایاں ہے۔

بشریٰ نے اپنی پوسٹ میں  احمد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کیپشن بھی لکھا  جس میں درج تھا کہ ماشاء اللّٰہ! اللّٰہ پاک ایسا بیٹا کُل کائنات کو دے، خوش رہو، آباد رہو اور اپنے والدین کے لیے بہترین صدقۂ جاریہ بنو، آمین‘۔

یاد رہے کہ بشریٰ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ہیں جن سے ان کا  ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

مزید خبریں :