08 جولائی ، 2022
کراچی: سندھ میں 500 میگاواٹ کا پہلا فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ کینجھر جھیل پر لگایا جائے گا۔
وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے بتایا کہا 40 کروڑ ڈالرکی لاگت سے منصوبہ 2 سال میں بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا۔
دوسری جانب سندھ کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
اجلاس میں کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ اس اتھارٹی کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کے منصوبے آگے بڑھ سکیں۔