Time 08 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

کپل شرما نے امریکا میں اپنے لائیو شوز اچانک کیوں ملتوی کردیے؟

—فوٹو:فائل
 —فوٹو:فائل

کینیڈا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اور ان کی ٹیم  رواں ہفتے کے آخر میں نیویارک میں پرفارم کرنے والے تھے تاہم ان کے شوز اب ملتوی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما اور ان کی ٹیم 9 اور 23 جولائی کو نیویارک میں لائیو شوز میں پرفارم کرنے والی تھی  تاہم اب انہیں ملتوی کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے شیڈول میں خرابی کی وجہ سے  شوز کو ملتوی کیا گیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تاہم دوسری جانب بھارتی کامیڈین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ  کپل شرما کی جانب سے شوز ملتوی کرنے کی وجہ ویزے کے حصول میں درپیش مسائل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اور ان کی ٹیم نے اس بات سے بھی انکار کیا ہے کہ شوز کی منسوخی کا حال ہی میں منتظمین کی جانب سے دائر جھوٹے کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کپل شرما پر حال ہی میں 2015 میں شمالی امریکا کے دورے کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا  ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں مختلف شوز کو سنبھالنے والے امیت جیٹلی نامی شخص نے گزشتہ دنوں ایک مقدمہ دائر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 2015 میں کپل کو 6 شوز کے لیے معاوضہ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے صرف 5  میں پر فارم کیا۔

مزید خبریں :