Time 09 جولائی ، 2022
پاکستان

عید قرباں میں ایک دن باقی، مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ جاری

بارشوں کے بعد بھی جانوروں کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی جب کہ بیوپاریوں کے نخرے بھی جاری ہیں/ فائل فوٹو
بارشوں کے بعد بھی جانوروں کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی جب کہ بیوپاریوں کے نخرے بھی جاری ہیں/ فائل فوٹو

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے آخری روز مویشی منڈیوں میں من پسند جانور خریدنے کےلیے بھاؤ تاؤ جاری ہے۔

عید قرباں سر پر آپہنچی ہے، من پسند جانور خریدنے کے لیے بس آج آخری دن ہے، عوام ایک منڈی سے دوسری منڈی کے چکر لگا رہی ہے جب کے علاقوں میں قائم عارضی منڈیوں کے دام بھی دُگنے ہیں۔

شہریوں نے صبح سے ہی منڈیوں کا رخ کیا ہوا ہے لیکن بارشوں کے بعد بھی جانوروں کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی جب کہ بیوپاریوں کے نخرے بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب قصابوں کی بکنگ بھی بند ہوگئی ہے اور چھریاں، چاقو اور بغدے تیز کرنے والے بھی منہ مانگی قیمت لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :